2 اگست 2013 - 19:30
جرمنی کا امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ انٹلجنس شیرنگ معاہدہ ختم

جرمنی نے امریکہ کی سائبر جاسوسی پر اعتراض کرتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ انٹلجنس شیرنگ معاہدہ ختم کردیا۔

ابنا: سی بی ایس چینل کے مطابق جرمنی نے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ سرد جنگ کے زمانے میں انٹلجنس شیرنگ کا معاہدہ کیا تھا۔جرمنی نے سی آئي اے کے سابق کارکن ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات کے بعد یہ معاہدہ کالعدم قراردیدیا۔ اسنوڈن نے کہا ہےکہ جرمنی بھی امریکہ کے ساتھ جاسوسی میں شریک ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایڈورڈ اسٹوڈن کے انکشافات کے بعد اس معاہدے کو ختم کرنا ضروری ہوگيا تھا۔یورپی ملکوں میں امریکہ کی جاسوسی پر جرمنی نے امریکہ سے احتجاج کیا ہے اور جرمن چانسلر مرکل نے وائٹ ہاوس کے اس اقدام کو ناقابل قبول قراردیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ ساری دنیا میں اپنے پریزم پروگرام کے تحت جاسوسی کررہا ہے۔ دوسری طرف برطانوی انٹلجنس کے سابق عھدیدار نے کہا ہے کہ برطانوی انٹلجنس ایجنسی، وائٹ ہاوس کی آلہ کار ہے۔ ایم آئي فائیو کے سابق عھدیدار آنی ماشون نے کہا ہے کہ برطانوی جاسوسی کی تنظیموں نے خود کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے اور وہ امریکہ سے پیسہ لے کر اس کے لئے جاسوسی کررہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲